اکیڈمک بلا ک اور ہاسٹل میں جاری بحالی و مرمت کے کا موں کو مزید سپیڈ اپ کیا جا ئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 اکیڈمک بلا ک اور ہاسٹل میں جاری  بحالی و مرمت کے کا موں کو مزید سپیڈ  اپ کیا جا ئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز ما جد بن احمد کا اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمرا ہ تھل کینال اور مریم نواز میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت کا دورہ۔

انہوں نے میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر و مر مت کے جاری کا موں کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی نے محکمہ بلڈنگز کے حکام اور متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ اکیڈمک بلا ک اور ہاسٹل میں جاری بحالی و مرمت کے کا موں کو مزید سپیڈ اپ کیا جا ئے ۔ بعد ازاں انہوں نے شہر سے گذرنے والی تھل کینال کے اطراف محکمہ آبپا شی کی جا نب سے جاری صفائی ستھرائی کے کا موں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ایریگیشن حکا م کو آئندہ دویو م کے اندر اندر صفائی کا کا م مکمل کر نے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئن جناح بیر اج احمد رفیق،، ایس ڈی او بلڈنگز ملک نعمان، ایس ڈی ای او پیرا جمشید گلزار، ڈپٹی ڈائر یکٹر واسا چوہدری ریاض محمود اور ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب غلا م مرتضیٰ بھی ہمرا ہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...