سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر3نامزد سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 78 جنوبی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور گھر میں گھس کر ایک خاندان پر مبینہ تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر3نامزد سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گیا ایف آئی آر کے مطابق شاہد اقبال کے گھر میں داخل ہو کر انس علی اور دیگر افراد مبینہ طور پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہلخانہ نے بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا، جبکہ ایک بزرگ ظفر اقبال کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے ، جس کے بعد ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی وجہ بچوں کے جھگڑے پر ہونے والی سابقہ تلخ کلامی اور رنجش بتائی گئی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments