پانچ افراد کا گھر میں گھس کر ماں اور دو بیٹیوں پر مبینہ تشدد

 پانچ افراد کا گھر میں گھس کر ماں اور دو بیٹیوں پر مبینہ تشدد

پانچ افراد کا گھر میں گھس کر ماں اور دو بیٹیوں پر مبینہ تشدد واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سبھر وال کالونی میں گھریلو رنجش پر تین خواتین سمیت پانچ افراد کا گھر میں گھس کر ماں اور دو بیٹیوں پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق دو مسلح افراد کے ہمراہ تین خواتین نے گھر میں داخل ہوکر تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزمان میں شامل ایک خاتون کو اس کے بھائی نے طلاق دی تھی، جس کی رنجش پر حملہ کیا گیا۔ متاثرہ کے مطابق ملزمان نے چھری، ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...