ٹی ایچ کیوز میں فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی ڈیڈ لائن

ٹی ایچ کیوز میں فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی ڈیڈ لائن

ٹی ایچ کیوز میں فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی ڈیڈ لائن فائر سیفٹی انتظامات، فائر ہائیڈرنٹس اور آکسیجن سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو اور ضلع تمام ٹی ایچ کیوز میں 24 گھنٹے کے اندر فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی ڈیڈ لائن،ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات، فائر ہائیڈرنٹس اور آکسیجن سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ اور انکیوبیٹرز، آئی سی یو اور سی سی یو میں عملی فائر ایکسرسائز کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ایمرجنسیز اور بالخصوص انکیوبیٹرز، آکسیجن سسٹم اور آکسیجن سپلائی لائنز والے بلاکس کے قریب 24 گھنٹے کے اندر فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا ہے کہ جہاں انکیوبیٹرز یا آکسیجن کی سہولت موجود ہے وہاں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کا ذاتی طور پر دورہ کر کے انکیوبیٹرز، آئی سی یو، سی سی یو، آکسیجن سلنڈرز، آکسیجن سپلائی لائنز اور دیگر حساس مقامات پر فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ان کی عملی فائر ایکسرسائز بھی کرائی جائے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہائیڈرنٹس سے پانی کتنی دیر میں پریشر کے ساتھ دستیاب ہوتا ہے ،انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں موجود انکیوبیٹرز اور آکسیجن سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ فوری طور پر کرایا جائے جبکہ گیس سپلائی اور آکسیجن پائپ لائنز کی بھی مکمل جانچ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...