پولیس حاکم کی بجائے عوام کی خادم کا کردار ادا کر رہی ،ڈی پی او
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے عوامی شکایات کا ان کی دہلیز پر ازالہ کرنے کیلئے تھانہ جوڑہ کلاں میں کھلی کچہری لگائی۔
اس موقع پر تھانہ جوڑہ کلاں کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ، ڈی پی او خوشاب نے مختلف مواضعات سے آنیوالے مردو خواتین سائلوں کی پولیس کے حوالے سے شکا یات و مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ، ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ خوشاب پولیس حاکم کی بجائے عوام کی خادم کا کردار ادا کر رہی ہے ، پولیس افسران کو سائلوں کے ساتھ خوش اخلاق سے پیش آنے کا پابند بنا دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس کا روایتی کلچر دفن ہو چکا ہے پولیس کے حوالے سے کوئی شکائت سننے کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہو وقت کھلے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments