سلانوالی:خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر ناکام

سلانوالی:خاتون سے مبینہ زیادتی  کی کوشش، مزاحمت پر ناکام

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی علاقے میں کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے جانے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی، تاہم خاتون نے مزاحمت کرکے ملزم کی کوشش ناکام بنا دی۔

 پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔چک نمبر 60 جنوبی کی رہائشی خاتون اپنے ڈیرہ سے ملحقہ کماد کے کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے گئی تو مبینہ طور پر علی حیدر ولد عمر حیات، سکنہ جلے والا آستانہ لالیاں، ضلع چنیوٹ، نے اسے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم کی کوشش ناکام بنا دی۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ خاتون کے ماموں باجھے خان کی درخواست پر علی حیدر کے خلاف زیر دفعہ 376(III) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...