سول ڈیفنس کے زیراہتمام ہسپتال ملازمین کی فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپس

سول ڈیفنس کے زیراہتمام ہسپتال  ملازمین کی فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپس

میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز (تمغہ امتیاز) اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس میانوالی کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالا باغ، عیسیٰ خیل اور پپلاں میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور آگ بجھانے کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

سول ڈیفنس میانوالی کے انسٹرکٹر محمد بلال فاروق نے متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کی موجودگی میں تمام ملازمین اور ورکرز کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور محفوظ اقدامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور آگ بجھانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ورکشاپس کے اختتام پر سیفٹی عملے کو آگ بجھانے والے آلات کے درست استعمال کے حوالے سے عملی مشق بھی کروائی گئی، جس کے دوران شرکاء کو ہنگامی حالات میں حفاظتی اقدامات اور بروقت کارروائی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...