مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) رانجھا پبلک سیکرٹریٹ بہک رانجھا میں سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری بابر حیات رانجھا اور چودھری سلطان حیات رانجھا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر لیاقت علی خان، سابق تحصیل ناظم سرگودھا و ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر این اے 84، جبکہ چودھری عبدالرزاق ڈھلوں، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ضلع سرگودھا کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
۔تقریب میں ڈاکٹر محمد نواز رانجھا سابق ممبر ضلع کونسل سرگودھا، چودھری مظہر حیات رانجھا نے شرکت کی ۔ چودھری منور حیات رانجھا، چوہدری محمد بخش رانجھا، ملک کلیم عباس ریحان جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کوٹ مومن، ملک حسنین سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) پنجاب، فیاض بٹ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments