سانحہ پمز کی تحقیقات سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹنے کے مترادف : ملک حسن اسلم اعوان
خوشاب (نمائندہ دنیا) رکن پنجاب اسمبلی ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ 14 معصوم بچوں کی اموات کے بعد حکومت کی جانب سے کرائی جانے والی سانحہ پمز کی تحقیقات سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹنے کے مترادف ہیں۔
نااہل حکومت تاحال اس المناک سانحے کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حسن اسلم اعوان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں حکمرانوں کی ناک کے نیچے پیش آنے والا یہ المناک واقعہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں حفاظتی انتظامات کے فقدان اور انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے باعث ایک درجن سے زائد ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments