جشنِ میلاد النبی ﷺ، انجمن عاشقانِ رسول ﷺ کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی پروقار تقریب
بھیرہ (نامہ نگار) انجمن عاشقانِ رسول ﷺ کے زیر اہتمام جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔اس موقع پر ننھے مقرر صائم محمود نے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کو پھول پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت اور خوشی کا عظیم موقع ہے ۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ میں زندگی کے ہر شعبے کے لیے کامل رہنمائی موجود ہے ، اس لیے ہمیں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا عہد کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments