لاہور روڈ پر 48 کنال اراضی پر پبلک پارک کا کام شروع

لاہور روڈ پر 48 کنال اراضی  پر پبلک پارک کا کام شروع

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر بابِ سرگودھا کے قریب 48 کنال اراضی پر پبلک پارک کے قیام کیلئے عملی کام کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے سرگودھا لاہور روڈ پر بابِ سرگودھا کے قریب پبلک پارک کیلئے مختص 48 کنال اراضی کا دورہ کیا اور زمین کی صفائی اور تیاری کے جاری کام کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عملے سے کام کی پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور پارک کے منصوبے سے متعلق ضروری احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی کی صفائی اور دیگر ابتدائی کام بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ پبلک پارک کے قیام کے منصوبے پر مزید پیش رفت ممکن ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...