فروٹ و سبزی منڈی کے 25 آڑھتیوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پیمرا پنجاب ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی سرگودھا میں 25 آڑھتیوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی رابطے ، مذاکرات اور مثبت رویے کے ذریعے 40 سال پرانا مسئلہ بھی حل کیا جاسکتا ہے ۔ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا کہ منڈیوں سے حاصل ہونے والی آمدن منڈیوں کی بہتری اور وہاں سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔ حکومت کسانوں کی پیداوار کو کھیت سے منڈی تک بروقت پہنچانے ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ کسانوں اور صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، سابق ارکان پنجاب اسمبلی، مارکیٹ کمیٹی کے افسران، انجمن آڑھتیان کے عہدیداران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتظامیہ اور افسران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments