اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن، سروس سنٹر انچارج سمیت 5 گرفتار

اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن، سروس  سنٹر انچارج سمیت 5 گرفتار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے خوشاب میں کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 16 کے سروس سنٹر انچارج، گرداور، پٹواری اور دو نجی افراد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پانچوں ملزمان پر مبینہ ملی بھگت اور جعلسازی کے ذریعے ایک شہری کو قیمتی جائیداد سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 6/2026 درج کیا گیا تھا، جس میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملز موں میں سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مبینہ جعلسازی اور فراڈ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، جبکہ معاملے کے مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...