چلتی بس میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے پرس سے 3 لاکھ روپے چوری، دو خواتین کیخلاف مقدمہ
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے نواحی علاقے دلیوالی کے قریب پنجاب الیکٹرو گرین بس سروس میں دورانِ سفر خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر کے پرس سے دو خواتین نے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے چوری کرلیے اور اگلے سٹاپ پر بس سے اتر گئیں۔
قریبی مسافروں کی نشاندہی پر رقم چوری کرنے والی وان بھچراں کی دو نامزد خواتین کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکر کی مدعیت میں تھانہ موچھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments