پلاٹ کے تنازع پر شہری کو مبینہ جعلی پولیس افسر بن کر قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا )پلاٹ کے تنازع پر شہری کو مبینہ طور پر خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کندیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کندیاں کے نواحی علاقے چک نمبر 4 ڈی بی ساجری کے رہائشی عطاء اللہ نے پولیس کو درخواست دی کہ پلاٹ کے تنازع پر عمر فاروق خان ولد محمد امیر خان، قوم سنبل پٹھان، نے مبینہ طور پر خود کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ٹیلی فون پر بوگس کالز کے ذریعے اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔درخواست گزار کے مطابق دھمکی آمیز کالز کے باعث وہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگیا۔ شہری کی مدعیت اور اطلاع پر کندیاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments