صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چودھری کی صحتیابی کیلئے بھیرہ پریس کلب میں دعائیہ تقریب
بھیرہ (نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ابو شاہین فاروقی ہال میں صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چودھری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ شاہین فاروقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صحافیوں نے عبدالحنان چوہدری کی صحافتی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعا کی۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ عبدالحنان چودھری نے صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ فعال اور مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments