کتوں کی تلفی کی ڈیوٹی، یونین کونسل سیکرٹریز کے دفتری امور متاثر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف کارروائی کا بوجھ یونین کونسل سیکرٹریز پر ڈالے جانے سے شہری سہولیات اور دفتری امور متاثر ہونے لگے ۔
یونین کونسل سیکرٹریز کو مبینہ طور پر اپنے اخراجات پر گاؤں گاؤں جاکر آوارہ کتوں کی تلفی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، جس کے باعث پیدائش، اموات، نکاح ناموں اور دیگر سرکاری امور کیلئے یونین کونسل دفاتر آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کے مطابق ایک طرف آوارہ کتوں کے حملوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے تو دوسری جانب ضروری سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے یونین کونسل دفاتر میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث انہیں کئی کئی چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔یونین کونسل سیکرٹریز کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے نہ تو کوئی علیحدہ بجٹ فراہم کیا گیا ہے اور نہ ہی مطلوبہ سہولیات یا اضافی عملہ دیا گیا ہے ، جس کے باعث انہیں اپنی جیب سے اخراجات کرکے دور دراز دیہی علاقوں میں جانا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments