خاتون کو مبینہ طور پر محبوس رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

خاتون کو مبینہ طور پر محبوس رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)خاتون کو مبینہ طور پر دھوکے سے اپنے ساتھ لے جانے، کرائے کے مکان میں محبوس رکھنے اور بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ظفر کالونی کی رہائشی(ا)نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 22 اگست کو دوا لینے سول ہسپتال سرگودھا گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر زبیر حسن اسے اپنے ساتھ پی اے ایف روڈ، نور کالونی 49 ٹیل میں واقع ایک مکان میں لے گیا۔خاتون کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے مکان کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر محبوس رکھا اور اس دوران بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 28 اگست کو موقع ملنے پر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور تھانہ کینٹ پہنچ کر پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...