شہر سے گمشدہ تین بچوں کو تلاش کر کے والدین تک پہنچا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر سے گمشدہ تین بچوں کو تلاش کر کے والدین تک پہنچا دیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا میں پولیس کا فرض مدد آپ کی کہ تحت تھانہ اربن ایریا پولیس نے گمشدہ 5 سالہ بچے زوہان کو بحفاظت تلاش کر کے والدین تک پہنچا دیا۔اسی طرح تھانہ کینٹ پولیس نے بھیرہ کی گمشدہ بچی اسمہ بی بی دختر ظفر اقبال کو بحفاظت تلاش کر کے والدین تک پہنچا دیا جبکہ تھانہ سلانوالی پولیس نے 14 سالہ گمشدہ بچے محمد فیضان کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا۔ جنہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments