گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر مبینہ تشددخاتون جاں بحق

 گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر مبینہ تشددخاتون جاں بحق

گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر مبینہ تشددخاتون جاں بحقمحمد اعجاز کی شادی 25 سال قبل فاطمہ سے ہوئی تھی ،پیٹ پر ٹانگوں سے وار

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔چک نمبر 168/171 شمالی کے رہائشی محمد اعجاز ولد محمد خان کی شادی تقریباً 25 سال قبل فاطمہ بی بی سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس دوران شوہر نے مبینہ طور پر مشتعل ہوکر اپنی اہلیہ کے پیٹ پر ٹانگوں سے متعدد وار کیے ، جس کے نتیجے میں فاطمہ بی بی شدید زخمی ہوکر دم توڑ گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی اظہر عباس ولد احمد خان کی مدعیت میں محمد اعجاز کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تاہم آخری اطلاعات تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...