موسیٰ خیل میں موبائل شاپ چوری کا سراغ، 2 ملزم گرفتار

موسیٰ خیل میں موبائل شاپ چوری کا سراغ، 2 ملزم گرفتار

موسیٰ خیل میں موبائل شاپ چوری کا سراغ، 2 ملزم گرفتار واردات میں ملوث ملز موں عبیداللہ اور ابرار کو پو لیس نے حراست میں لیا

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ قبل موبائل شاپ سے چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔میانوالی پولیس کی جانب سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت کی سربراہی میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ قبل موسیٰ خیل میں موبائل شاپ سے ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگایا۔پولیس نے کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ملزمان عبیداللہ اور ابرار، سکنہ موسیٰ خیل، کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا، جس میں اینڈرائیڈ و کی پیڈ موبائل فونز، موبائل اسیسریز اور 35 ہزار روپے نقدی شامل ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...