قتل کے مقدمہ کی ضمنیاں تبدیل کر نیوالاسب انسپکٹر گرفتار

 قتل کے مقدمہ کی ضمنیاں تبدیل کر نیوالاسب انسپکٹر گرفتار

قتل کے مقدمہ کی ضمنیاں تبدیل کر نیوالاسب انسپکٹر گرفتارریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سر براہی میں کریک ڈاؤن جاری

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مبینہ طور پر ضمنیاں تبدیل کرکے ملزم کو بے گناہ قرار دینے والے تھانہ واں بھچراں کے سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا مدثر حنیف بھٹی کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں اینٹی کرپشن ٹیم نے تھانہ واں بھچراں میں تعینات سب انسپکٹر انور خان کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سب انسپکٹر انور خان نے مبینہ طور پر جعل سازی کے ذریعے قتل کے مقدمہ کی ضمنیاں تبدیل کیں اور مقدمہ میں نامزد ملزم کو بے گناہ قرار دینے کی کوشش کی۔ ملزم سب انسپکٹر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...