کندیاں:سیوریج مسائل کے مستقل حل کیلئے سیاسی و سماجی اجلاس

کندیاں:سیوریج مسائل کے مستقل حل کیلئے سیاسی و سماجی اجلاس

کندیاں:سیوریج مسائل کے مستقل حل کیلئے سیاسی و سماجی اجلاسصفائی ئی کی صورتحال اور مسائل کے مستقل حل کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں شہر میں بڑھتے ہوئے سیوریج اور نکاسیٔ آب کے مسائل کے حل کے لیے میونسپل کمیٹی کندیاں میں اہم سیاسی و سماجی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک فیروز جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چودھری ظفر اقبال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کندیاں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں شہریوں کو درپیش سیوریج کے دیرینہ مسائل، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور مسائل کے مستقل حل کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ شہر میں سیوریج کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ گلیوں اور بازاروں میں کھڑا گندا پانی آمدورفت میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا بھی سبب بن رہا ہے ۔اس موقع پر ملک فیروز جوئیہ نے کہا کہ کندیاں شہر کے سیوریج مسائل کسی ایک فرد یا ادارے کا نہیں بلکہ پورے شہر کا مشترکہ مسئلہ ہیں، جس کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں، سیاسی نمائندوں اور شہریوں کو مل کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

 شہریوں کو مزید مشکلات میں نہیں چھوڑا جا سکتا، اس لیے سیوریج لائنوں کی صفائی، بند نالوں کی بحالی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیوریج مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کے مستقل حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی جائزہ لے کر ترجیحی بنیادوں پر مسائل کی فہرست تیار کی جائے اور فوری نوعیت کے کاموں پر بلا تاخیر کارروائی شروع کی جائے ۔ملک فیروز جوئیہ نے مزید کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ کندیاں شہر کے لیے مناسب فنڈز مختص کرائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پرانے اور بوسیدہ نظام کی مرحلہ وار تبدیلی، نئی لائنوں کی تنصیب اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، جس پر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...