سلانوالی: 6 ہزار بچانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ، 2 ڈھولچیوں پر مقدمہ

 سلانوالی: 6 ہزار بچانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ، 2 ڈھولچیوں پر مقدمہ

سلانوالی: 6 ہزار بچانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ، 2 ڈھولچیوں پر مقدمہجھوٹی ایمرجنسی کال کرنے پر دونوں افراد کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ

سلانوالی (نمائندہ دنیا)شادی کی تقریب کی بکنگ کے دوران وصول کیے گئے 6 ہزار روپے ساتھی ڈھولچیوں سے چھپانے اور خود ہڑپ کرنے کی خاطر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے دو افراد کا پولیس نے چند گھنٹوں میں بھانڈا پھوڑ دیا۔ پولیس نے جھوٹی ایمرجنسی کال کرنے پر دونوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ چک نمبر 116 شمالی کے رہائشی قیصر اقبال ولد ظفر اقبال، قوم مسلم شیخ، نے اپنے ساتھی زوہیب حسن ولد امام بخش کے ہمراہ ایک گاؤں میں شادی کی تقریب میں ڈھول بجانے کی بکنگ کی اور بطور ایڈوانس 6 ہزار روپے وصول کیے ۔پولیس کے مطابق قیصر اقبال نے رقم ساتھی ڈھولچیوں سے بچانے اور خود رکھنے کے لیے چک نمبر 114 شمالی کے قریب پہنچ کر پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی اور اطلاع دی کہ وہ زوہیب حسن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چک نمبر 116 شمالی جارہے تھے کہ تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے 6 ہزار روپے چھین لیے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو چند گھنٹوں میں ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران دونوں افراد نے مبینہ طور پر سچ اگل دیا، جس کے بعد ان کی نشاندہی پر چھپائی گئی 6 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...