سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز کا بھکر اور رکھ غلاماں کا دورہ

 سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز کا بھکر اور رکھ غلاماں کا دورہ

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز کا بھکر اور رکھ غلاماں کا دورہکسانوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد نعیم کنور اور ڈائریکٹر ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر ساجد اقبال کے ہمراہ بھکر اور رکھ غلاماں میں محکمہ لائیوسٹاک کے مختلف اہم اداروں کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی، تحقیقی سرگرمیوں اور مویشی پال کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے کیمل بریڈنگ اینڈ ریسرچ سٹیشن رکھ مانی کا معائنہ کیا، جہاں انہیں کیمل پروڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن، کیمل بریڈنگ پالیسی اور جاری تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اونٹوں کی افزائش اور تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا۔بعدازاں سیکرٹری نے ایل ایس ٹی سی رکھ غلاماں کی مختلف لیبارٹریز اور آئی ٹی لیب کا دورہ کیا۔

انہوں نے بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو سراہا جبکہ طلباء کے ہاسٹلز کا معائنہ کیا اور طلباسے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی دریافت کیے ۔گورنمنٹ لائیوسٹاک فارم رکھ غلاماں میں سیکرٹری کو ادارے کی مجموعی کارکردگی اور جاری تحقیقی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے شیپ، ساہیوال کیٹل اور بفیلو شیڈز کا معائنہ بھی کیا۔سول ویٹرنری ہسپتال کلور کوٹ میں احمد عزیز تارڑ نے جانوروں کے علاج، تشخیص، ویکسینیشن اور الٹراساؤنڈ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود کسانوں سے ملاقات کرکے محکمہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے ۔ بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے دفتر میں تحصیل سطح پر محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی۔دورے کے اختتام پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے لائیوسٹاک فارم کلور کوٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہیں فارم کی کارکردگی اور تحقیقی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے مختلف شیڈز کا دورہ کیا اور فارم کے ورکرز سے ملاقات بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...