پارک کی تکمیل سے شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آئے گا

 پارک کی تکمیل سے شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آئے گا

کوٹ مومن ر(نمائندہ دنیا) اسلام آباد انٹرچینج کوٹ مومن کے قریب سی ایم پنجاب گرین پارک کا افتتاح سابق وفاقی وزیر مملکت و رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں سلطان علی رانجھا نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نبیل ریاض، مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سی ایم پنجاب گرین پارک کا قیام کوٹ مومن کی خوبصورتی، سرسبزی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ پارک کی تکمیل سے شہریوں کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا جبکہ اسلام آباد انٹرچینج کے اطراف کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور میاں سلطان علی رانجھا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کوٹ مومن کے شہریوں کے لیے یہ خوبصورت منصوبہ ایک تحفہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...