خالی پلاٹ میں کھیلنے سے روکنے پر 10 سالہ بچے کی ٹانگ توڑ دی گئی

خالی پلاٹ میں کھیلنے سے روکنے پر  10 سالہ بچے کی ٹانگ توڑ دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خالی پلاٹ میں کھیلنے سے روکنے پر 10 سالہ بچے کی ٹانگ توڑ دی گئی۔

 پولیس کے مطابق میانی میں عقیق الرحمن بچوں کے ہمراہ محلہ رونی کھوئی میں واقع خالی پلاٹ میں کھیل رہا تھا کہ ملزم محمد ریاض وہاں پہنچا اور اسے کھیلنے سے منع کیا، تاہم بچے کے کھیل جاری رکھنے پر ملزم نے مبینہ طور پر غصے میں آکر وہاں پڑی دو اینٹیں اٹھا کر اس کی طرف پھینک دیں، جن میں سے ایک اینٹ ٹانگ پر لگی۔ اور بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...