بلیک میلنگ و مک مکا کرنے کے الزام میں مدعی مقدمہ کے خلاف مقدمہ درج

 بلیک میلنگ و مک مکا کرنے کے الزام  میں مدعی مقدمہ کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زیادتی کا مقدمہ درج کرا کر متاثرہ لڑکی سے ملزم کے حق میں بیان دلوانے اور مبینہ طور پر بلیک میلنگ و مک مکا کرنے کے الزام میں پولیس نے مدعی مقدمہ محمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق محمد اکرم نے 23 اگست کو اپنی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جواد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، جسکے بعد متاثرہ لڑکی نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں مقدمے کی تائید کی  تاہم 27 اگست کو خصوصی مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کراتے ہوئے لڑکی نے ملزم کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے زیادتی سے انکار کردیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...