ڈاکٹر محمد کاشف ارشاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اولڈ کیمپس کے چیف سکیورٹی آفیسر مقرر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے ڈاکٹر محمد کاشف ارشاد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ماحولیاتی سائنسز، کو اولڈ کیمپس کے چیف سکیورٹی آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، جس کا باقاعدہ اطلاق 4 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر محمد کاشف ارشاد کو سکیورٹی اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ وہ ماضی میں پولیس افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ سانحہ پشاور کے بعد ڈپٹی چیف سکیورٹی آفیسر کی حیثیت سے بھی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد کاشف ارشاد ایک قابل، تجربہ کار اور ذمہ دار افسر ہیں، جبکہ سکیورٹی امور میں ان کے وسیع تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اولڈ کیمپس کے چیف سکیورٹی آفیسر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments