گھوڑی کے بچے کو پتھر مار کر زخمی کرنے پر خاتون، اس کی بیٹی اور بیٹے پر نشانہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 7 شمالی میں گھوڑی کے کم عمر بچے کو مبینہ طور پر پتھر مار کر زخمی کرنے اور اسے بچانے کے لیے آنے والی خاتون، اس کی بیٹی اور بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حاجی نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی گھوڑی کا بچہ باہر گھومتے ہوئے مبینہ طور پر ملزم کی زمین میں چلا گیا تھا، جس پر اکبر نے طیش میں آ کر گھوڑی کے بچے کو پتھر مارنے شروع کر دیے ،جس سے جانور کی زبان کٹ گئی،جب اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا جانور کو بچانے کے لیے وہاں پہنچے اور ملزم کو منع کیا تو ملزم نے مبینہ طور پر ان سے بدتمیزی کی اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ عدالت کے حکم پر درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments