نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے پرمقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پھلروان کے علاقے میں خاتون کو بچوں سے ملوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر واٹس ایپ رابطے کے ذریعے نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے ، بلیک میلنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں بلاول نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق حویلی سیالاں کی رہائشی مسماۃ(ص)نے بتایا کہ تقریباً تین ماہ قبل بلاول نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسے اس کی بیٹیوں سے ملوانے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد واٹس ایپ پر رابطہ اور ویڈیو کالز ہونے لگیں،اورملزم نے مبینہ طور پر ویڈیو کال کے دوران اس کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرلی اور بعد ازاں اسے ویڈیو منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے لگا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments