موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا ، نوجوان زخمی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)راولپنڈی روڈ پر ناڑی موڑ کے قریب خونخوار آوارہ کتے نے موٹرسائیکل پر حملہ کر دہا،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کرالٹ گیا ۔
حادثے میں میانوالی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار قسمت اﷲ شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے اسے موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پختہ سڑک پر گرنے کے سبب اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments