سرکاری پائپ چھیننے کے بعد موگہ کی دیوار توڑ دی ، مقدمہ درج

سرکاری پائپ چھیننے کے بعد موگہ  کی دیوار توڑ دی ، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کڑانہ ڈسٹی میں مبینہ طور پر پانی چوری پکڑے جانے پر ملزمان محکمہ انہار کے عملے کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرکے سرکاری پائپ چھیننے کے بعد موگہ کی دیوار توڑکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔

محکمہ انہار کے مطابق کڑانہ ڈسٹی، موضع گھلا پور میں پائپ کے ذریعے پانی چوری کی اطلاع پر سب ڈویژنل آفیسر کڑانہ سب ڈویژن حافظ احمد حسن، سب انجینئر محمد ارسلان اور دیگر عملہ موقع پر پہنچا تو پائپ کے ذریعے پانی چوری کیا جا رہا تھا، عملے نے پائپ اٹھانے کی کوشش کی تو احمد بلال مبینہ طور پر چار نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور عملے کو ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشیں اسلحہ کے ذریعے ہراساں کرتے ہوئے پائپ چھین لیا، بعد ازاں موگہ کی دیوار بھی توڑ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...