خواہشات کو رسول اﷲ کے احکامات کے مطابق کرنے چاہئیں ،ممبر وفاقی ٹیکس محتسب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محسن انسانیت محمد عربی ؐ کی سیرت و حیات طیبہ ایک کامل نمونہ اور ابدی ضابطہ اخلاق ہے اور انکی تعلیمات پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہیں۔
ہم ان پر عمل کر کے دین و دنیا میں کامیابی اور فلاح حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر سنٹرل ایڈوئزری کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر منعقدہ تقریب جس میں سرکاری افسران وکلاء ، ڈاکٹروں صحافیوں اور معززین شہر کثیر تعداد میں شریک تھے سے خطاب کرتے ہوئے سید ڈاکٹر حسین گیلانی ، پیر سید رضا شاہ، سید رضی عباس، محمود حیات مرزا، چیف انجینئر خالد برتھ و دیگر نے خطاب کیا۔ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور بریار، پروفیسر ڈاکٹر سید فیروز الدین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر صاحبزدہ احمد ندیم ، چوہدری خالد اقبال مسرت نے اپنے خطابات میں کہا کہ ہمیں اپنے قول و فعل ، معمولات خواہشات کو رسول اﷲ کے احکامات کے مطابق کرنے چاہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments