چیف وارڈن سرگودھا ڈویژن کی تقریب حلف برداری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹ سرگودھا میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن سرگودھا کے زیر اہتمام چیف وارڈن سرگودھا ڈویژن کی تقریب حلف برداری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ضیغم نواز نے خواجہ محمد ارشد سے چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن سرگودھا کے عہدہ پر باقاعدہ حلف لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ضیغم نواز ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب اور راؤ تسنیم علی خان ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تھے ۔سرگودھا پہنچنے پر مہمانوں کا بھر پور ویلکم کیا گیا اور خصوصی سکواڈ میں پنڈال تک لایا گیاکانوائے میں 6ہیوی بائیکس، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے دستے شامل تھے سول ڈیفنس رضاکاران نے مختلف مقامات پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے خوش آمدید کہاپنڈال میں پہنچنے پر معزز مہمانوں کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن سرگودھا کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اور محمد اشرف چشتی ڈویژنل وارڈن کی قیادت میں مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments