وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین نئی منزلوں سے ہمکنار کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا،شازیہ بانو بٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو بٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے حالیہ دورہ چین کو صوبے میں ترقی، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔
وزیراعلیٰ کا دورہ چین پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور پنجاب کو معاشی و صنعتی ترقی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ چین پاکستان کا دیرینہ اور قابلِ اعتماد دوست ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران جس انداز میں پنجاب کے عوام کی نمائندگی کی، وہ قابلِ تحسین ہے ۔ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون، جدید ٹیکنالوجی کے حصول، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونے سے پنجاب کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلیں گے اور صوبے کی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments