گرین بس پرموٹر سائیکل سواروں کا پتھراؤ ،شیشہ توڑ دیا

گرین بس پرموٹر سائیکل  سواروں کا پتھراؤ ،شیشہ توڑ دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سے کوٹ مومن جانے والی گرین بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کرکے بھاری مالیت کا شیشہ توڑ دیا، جس کے باعث سرکاری بس کئی روز کے لیے بند ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق صبح تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر گرین بس چک نمبر 31 کے قریب پہنچی تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اچانک بس کے قریب آئے اور پتھر اؤ کر کے بس کا شیشہ توڑ دیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ واقعے کے باعث سرکاری اثاثے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ بس تقریباً 15 روز کے لیے بریک ڈاؤن ہوگئی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...