چوروں کا 3 رکنی گینگ 4 لاکھ 80 ہزار کے موٹر سائیکل برآمد

چوروں کا 3 رکنی گینگ 4 لاکھ 80 ہزار کے موٹر سائیکل برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا۔

 گرفتار ملزمان شہباز، علی حسن اور ارسلان کے قبضہ سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد مالیت کے موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ، اے ایس پی سٹی وقار احمد نے برآمد شدہ مالِ مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس ٹیم کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے اے ایس پی سٹی سرکل کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...