سیم نالے میں پھنسی بھینس کو ریسکیو 1122 نے نکال لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 88 جنوبی کے قریب سیم نالے میں پھنسی بھینس کو ریسکیو 1122 نے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122 سرگودھا کو اطلاع موصول ہوئی کہ احمد کریانہ سٹور کے قریب ایک بھینس چھوٹے سیم نالے میں پھنس گئی ہے اور خود باہر نکلنے سے قاصر ہے ،ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،اہلکاروں نے بھینس کی پوزیشن اور محفوظ راستے کا تعین کرنے کے بعد باقاعدہ اینیمل ریسکیو آپریشن شروع کیااوربھینس کو مزید نقصان پہنچائے بغیر سیم نالے سے بحفاظت سیم نالے سے باہر نکال لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments