اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی،ایلیٹ فورس کا جوان زخمی

 اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی،ایلیٹ فورس کا جوان زخمی

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی،ایلیٹ فورس کا جوان زخمی دورانِ ریڈ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی،زخمی ہسپتال داخل

کالاباغ ( نمائندہ دنیا(تھانہ کالاباغ پولیس کی قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا جوان زخمی ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر کلیم اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ کی نفری اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 مجرمان اشتہاری شہباز، وحید اور حمید کی گرفتاری کے لیے نواحی علاقہ کچھ تندر خیل میں ریڈ کیا۔دورانِ ریڈ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی اپنی حفاظت میں جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایلیٹ فورس کا جوان بازو پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا۔زخمی جوان کو فوری طور پر طبی امداد اور علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اور ناکہ بندی کردی گئی ہے ، جبکہ مزید نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کالاباغ کلیم اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ پولیس جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...