سانحہ پمز نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، ملک شہادت اعوان

سانحہ پمز نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، ملک شہادت اعوان

سانحہ پمز نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ، ملک شہادت اعوان اموات کی ذمہ داری وزارت صحت پر نہیں پمز کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں آتشزدگی کے روح فرسا واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا تاہم یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آتشزدگی کے دوران معصوم بچوں کی المناک اموات کی ذمہ داری وزارت صحت پر نہیں پمز کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے تحقیقات سے قبل کسی کو اس کاذمہ دار قرار دے کر معطل کرنا قرین انصاف نہیں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک حادثہ تھا لیکن اس میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا عنصر بھی شا مل ہے ہسپتال کا فائر الارم سسٹم خراب تھا اس لئے دھواں پھیلنے کے باوجود کوئی فائر الارم نہیں بجا،جب معصوم بچے آ گ کی لپیٹ میں تھے انہیں بچانے کیلئے آنیوالی ریسکیو ٹیموں کو راستہ میں سٹاف کی گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ راستہ نہیں مل سکا ، جب ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو بچوں کی نرسری کا دروازہ لاک تھا اور انہیں کھڑکیاں توڑ کر وہاں تک رسائی ملی ، یہ ساری صورتحال ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور غلط حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کرانا اور ذمہ داران کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہچانا ضروری ہے ۔ یہ کوئی عام واقعہ نہیں بلکہ قومی سانحہ ہے اسے حمود الرحمٰن کمیشن کی طرح سرد خانے میں پھینکنے سے گریز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...