قدرتی آفات کسی ایک ملک یا قوم کا مسئلہ نہیں، طاہر یوسف
قدرتی آفات کسی ایک ملک یا قوم کا مسئلہ نہیں، طاہر یوسف متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑا ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے نیپال میں حالیہ تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات کسی ایک ملک یا قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے آزمائش ہوتی ہیں، ایسے مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا اور ہر ممکن انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، طاہر یوسف نے کہا کہ نیپال میں ہونے والی تباہی نے ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو افسردہ کردیا ہے ، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے ، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی قدرتی آفات کا سامنا کرتا رہا ہے ، اس لیے پاکستانی قوم بخوبی جانتی ہے کہ ایسے سانحات میں بروقت امداد، ریسکیو سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کس قدر اہم ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments