اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ، بھائی کے خلاف مقدمہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی پولیس کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اشتہاری کے بھائی زاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس چوکی انچارج قصبہ شاہین آباد سب انسپکٹر اونیب احمد نے مخبر کی اطلاع پر ایک مقدمہ نمبر 749/21 بجرم 379/411 میں عرصہ سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزم جابر عباس ولد تاج دین قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 130 جنوبی کی گرفتاری کے لیے ان کے بھائی کے ڈیرہ واقعہ چک مذکورہ پرچھاپہ مارا تو پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے سب انسپکٹر اونیب احمد کی مدعیت میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اشتہاری کے بھائی زاہد کے خلاف زیر دفعہ 2/6 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments