پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا نے اگست میں مجموعی طور پر 527 مقدمات درج کیے

پنجاب ہائی وے پٹرول  سرگودھا نے اگست میں مجموعی  طور پر 527 مقدمات درج کیے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودھا ڈویژن کے ریجنل آفیسر فرخ سہیل سندھو نے ریجن سرگودھا پٹرولنگ پولیس کی ماہ اگست 2026 کی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔

جس کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن نے ماہِ اگست 2026 کے دوران جرائم کے خاتمے ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، شاہراہوں پر شہریوں کے تحفظ اور عوامی خدمت کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا -ریجن بھر میں مجموعی طور پر 527 مقدمات درج کیے گئے ۔ جبکہ 44 مجرمان اشتہاری اور 7 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ غیر قانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 298 مقدمات درج کیے گئے ۔ اس کے علاوہ دیگر نوعیت کے 229 مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 38 ہزار 14 چالان کیے گئے ، جن کی مد میں ایک کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...