کالاباغ پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 آوارہ گرد گرفتار

 کالاباغ پولیس کا کریک  ڈاؤن، 9 آوارہ گرد گرفتار

کالاباغ (نمائندہ دنیا)کالاباغ پولیس کا اوباش نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 آوارہ گرد گرفتار۔تھانہ کالاباغ پولیس نے رات گئے بازار اور گلیوں میں بلاوجہ گھومنے پھرنے والے 9 آوارہ گرد اور اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

 تمام گرفتار افراد نے رات پولیس حوالات میں گزاری، جنہیں بعد ازاں مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او کالاباغ کلیم اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہر کے امن و امان اور شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے رات کے اوقات میں گشت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے ۔اور جو بھی شخص بلاوجہ آوارہ گردی یا مشکوک حالت میں پایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...