بچے کو مارنے سے روکنے پر باپ بیٹے نے ہمسائی کوپیٹ ڈالا

بچے کو مارنے سے روکنے پر باپ  بیٹے نے ہمسائی کوپیٹ ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بچے کو مارنے سے روکنے پر باپ بیٹے نے ہمسائی کو بری طرح پیٹ ڈالا،بتایا جاتا ہے کہ بھلوال کی رہائشی رضیہ بی بی کے بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ ان کا بال منیر کے بچے اٹھا کر لے گئے ۔

جس پر اس کا پانچ سالہ بیٹا فرحان بال لینے گیا تو ساجد ولد منیر نے مبینہ طور پر اسے مارنا شروع کر دیا، بچے کے رونے اور شور کی آواز سن کر رضیہ بی بی باہر آئی اور بچے کو چھڑانے کی کوشش کی تو ساجد اور اس کے والد منیر اور ساجد نے مبینہ طور پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...