بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس کے ٹھیکے نیلام نہ ہونے سے آمدن بند

 بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس کے ٹھیکے نیلام نہ ہونے سے آمدن بند

بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس کے ٹھیکے نیلام نہ ہونے سے آمدن بندارباب اختیار کو فوری طور پر مذکورہ ٹھیکوں کی فوری نیلامی کو ممکن بنانا چاہیے

سلانوالی(نمائندہ دنیا) ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی کے باعث 3 بار ٹھیکہ جات کے اخباری اشتہارات دینے کے باوجود جنرل بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس اور رکشہ سٹینڈز کے ٹھیکے نیلام نہ ہونے کے باعث ایم سی سلانوالی کی بڑی آمدن کے زرائع بند ہو گئے ذرائع آمدن بند ہو جانے سے میونسپل کمیٹی سلانوالی بحران کا شکار ہو گئی ۔میونسپل کمیٹی سلانوالی جو کئی سالوں سے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مالی بحران کا شکار چلی آ رہی تھی اور مالی بحران کی وجہ سے ایم سی کا پورا نظام مفلوج ہو چکا تھا کہ ایسے میں 3 مرتبہ اخبار اشتہارات کی اشاعت کے باوجود جنرل بس سٹینڈ سلاٹر ہاؤس اور رکشہ سٹینڈز کے ٹھیکہ جات ٹھیکے داروں کی عدم دلچسپی کے باعث نیلام نہ ہو سکے اور یوں آمدن کے زرائع کم ہونے کی وجہ سے ایم سی سلانوالی شدید بحران کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جہاں حکومت پنجاب کو میونسپل کمیٹیز کے مختص فنڈز کی ایم سیز کو فوری ادائیگی کو ممکن بنانے کی ضرورت ہے ۔وہاں میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار کو فوری طور پر مذکورہ ٹھیکوں کی فوری نیلامی کو ممکن بنانا چاہیے اور ایم سی کے زیادہ آمدن پیدا کرنے والے شعبہ جات خصوصاً نقشہ برانچ کو فعال بنانا چاہیے اور اس خاص شعبہ کو چلانے والے افسران و اہلکاران کو ہفتہ وار ایک ٹارگٹ دیا جائے ۔تا کہ وہ اپنی خاص مہم کے ذریعے ایم سی کے زرائع آمدن کو بڑھائیں ایم سی کی آمدن بڑھے گی تو ایم سی کا نظام بہتر ہوگا اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے کام آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...