دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا

دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا

دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا گیس مافیا دکاندار ایل پی جی 480 سے لے کر 500 روپے کلو تک فروخت کر رہا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اور بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے ، جس نے غریب اور متوسط طبقے کے گھریلو صارفین کی کمر توڑ کر رکھ دی، مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے کی کھلی خلاف ورزی عروج پر ہے عوامی حلقوں کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن گیس مافیا ڈنکے کی چوٹ پر دکاندار ایل پی جی 480 روپے سے لے کر 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہا ہے انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث گیس ڈیلیروں اور دکانداروں کو من مانیوں کا موقع مل رہا ہے اور وہ اپنی مرضی سے روزانہ قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو تک کا خودساختہ اضافہ کر دیتے ہیں، گیس کی قیمتوں میں اس من مانے اور غیر قانونی اضافے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید ترین معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، کیونکہ گیس سلنڈر بھروانا اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اسدعا کی اس صورتحالک کا فوری نوٹس لیں اور گیسا ڈیلروں کو سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے ۔ شہریوں اور صارفین نے کہا ہے کہ ایک طرف سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے اور دوسری طرف ایل پی جی مافیا نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ، سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود ہیں جبکہ پبلک کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...