پانچ لاکھ کی دھان کی فصل زہریلا سپرے کر کے تباہ کر دی
پانچ لاکھ کی دھان کی فصل زہریلا سپرے کر کے تباہ کر دی عزیز الرحمن کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور منع کرنے پر ملزمان نے اسلحہ تان لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پانچ لاکھ مالیت کی دھان کی فصل مبینہ زہریلا سپرے کر کے تباہ کر دی گئی ، نواحی علاقے رکھ بھیڑ پور میں خاندانی رنجش پر محبوب احمد کے رقبہ پر کاشت دھان کو مبینہ طور پر قاسم وغیرہ تین افراد نے زہریلا سپرے کرکے اسے تباہ کردیا، اطلاع ملنے پر وہ اپنے بیٹے عزیز الرحمن کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور منع کرنے پر ملزمان نے اسلحہ تان لیا اور دھمکی دی کہ قریب آنے کی صورت میں جان سے مار دیں گے ، جس پر وہ خوف کے باعث واپس آگئے ، تاہم بعد ازاں فصل کا جائزہ لیا تو پوری دھان کی فصل زہریلے سپرے کے باعث سڑ کر مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی، جس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments