گھس کر مبینہ تشدد کا الزام، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 گھس کر مبینہ تشدد کا الزام، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹافرپورٹر ) 12 کنال اراضی پر قبضے کی خطر بیوہ خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ تشدد کا الزام، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 چک نمبر 3 شمالی کی رہائشی بیوہ زرینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی تقریباً 12 کنال اراضی گزشتہ 12 سال سے ممتاز وغیرہ کے مبینہ قبضے میں ہے ، ملزمان نہ زمین کا کرایہ ادا کرتے ہیں اور نہ ہی قبضہ چھوڑتے ہیں جبکہ مبینہ طور پر وقتاً فوقتاً انہیں ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں، جس کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور ان کے مطابق مسلسل ذہنی دباؤ کے باعث انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ملزمان نے مبینہ طور پر ڈنڈوں اور جوتوں سے تشدد کیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...